Add To collaction

لیکھنی منقبت -10-Oct-2023

قافلے نے سُوئے طیبہ کمر آرائی کی مشکل آسان الہٰی مری تنہائی کی لاج رکھ لی طمعِ عفو کے سودائی کی اے میں قرباں مِرے آقا بڑی آقائی کی فرش تا عرش سب آئینہ ضمائر حاضِر بس قسم کھائیے اُمّی تِری دانائی کی شش جہت سمت مقابل شب و روز ایک ہی حال دُھوم وَالنَّجم میں ہے آپ کی بِینائی کی پانسو۵۰۰ سال کی راہ ایسی ہے جیسے دو گام آس ہم کو بھی لگی ہے تِری شنوائی کی چاند اشارے کا ہلا حکم کا باندھا سورج واہ کیا بات شہا تیری توانائی کی تنگ ٹھہری ہے رضاؔ جس کے لئے وُسعتِ عرش بس جگہ دل میں ہے اس جَلوۂ ہرجائی کی

   0
0 Comments